لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں کیسی جرسی پہنے گی؟ قذافی اسٹیڈیم کی رنگا رنگ تقریب میں رونمائی کردی گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی کٹ شیئر کی۔پی سی بی کی قومی ٹیم کی نئی کٹ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، تمام ہی کھلاڑی ایک قطار میں کھڑے ہیں۔قذافی اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کی موجودگی میں ٹیم کے کھلاڑیوں نے جیکٹ اتاری اور اْن کے سامنے جرسی کا رنگ اور انداز پیش کردیا۔پی سی بی نے ایک اور پیغام میں جرسی کی تصاویر شیئر کی، جس میں بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی ایونٹ کی جرسی زیب تن کررکھی ہے۔اس تصویر کے کیپشن میں پی سی بی نے درج کیا کہ ‘جوش و جذبے کے ساتھ پہنیں اور ٹیم کی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...