لاہور(این این آئی)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے ورکرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ظہرانے میں 1500 سے زائد ورکرز نے شرکت کی، محسن نقوی نے ورکرز کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور اْن سب کا شکریہ ادا کیا۔چیئرمین پی سی بی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ تمام مزدوروں کو اْن کی کمپنیز کی جانب سے مفت ٹکٹس دیے جائیں گے۔دوران گفتگو محسن نقوی نے ورکرز سے استفسار کیا کہ آپ لوگ ٹک ٹاک بناتے ہو؟ اس اسٹیڈیم نے ہر بندے کو ٹک ٹاک پر مشہور کردیا۔ ایک ورکر نے محسن نقوی کو بتایا کہ وہ ٹک ٹاک نہیں بناتا کیونکہ اس کے پاس تو فون ہی نہیں، جس پر چیئرمین پی سی بی نے وعدہ کیا کہ اسے جلد نیا موبائل لے کردیں گے۔ظہرانے میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھی شرکت کی، چیئرمین پی سی بی نے تمام مزدوروں کیلیے انکلوژرز بک کروادیے ہیں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...