شرقپورشریف( این این آئی) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات میں کبھی سنجیدہ ہی نہیں تھی،پی ٹی آئی نے اپنے تحریری مطالبات دیئے لیکن جواب لینے سے پہلے بھاگ گئے ،ان کی فطرت میں تخریب کاری اور فتنہ انگیزی ہے۔ یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو صاف شفاف الیکشن ہوئے ،ضلع شیخوپورہ میں شفاف الیکشن ہوئے اور زیادتی بھی ہمارے لوگوں کے ساتھ ہوئی ۔8 فروری پی ٹی آئی کی کال پر کسی نے توجہ نہیں دی ،چند شرپسند عناصر ملے ہوئے ہیں لیکن عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ایک سال کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں دن رات محنت کرکے ملکی معیشت بہتر کی ہے ،عالمی ادارے بھی تسلیم کررہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے ۔اگلے سال مزید بہتری ہوگی اور عوام کے لئے خوشحالی آئے گی ۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوام کے لئے بے شمار منصوبے شروع کئے ہیں۔
مقبول خبریں
معیشت ٹھیک کرنے کیلئے مزید محنت درکار ہے،وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے دن رات محنت کی ہے مگر ابھی...
بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند...
لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک...
نیپرا حکام نے کابینہ کی منظوری کے بغیر ہی اپنی تنخواہوں میں لاکھوں روپے...
اسلام آباد(این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے اعلیٰ حکام نے اپنی تنخواہوں میں 3 گنا تک اضافہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق...
پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا
اسلام آباد(این این آئی)پیکا ترمیمی ایکٹ کے لیے دائر کی گئی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس...
پنجاب کے سیاحتی حسن کو دنیا کے سامنے لائیں گے ‘ مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے خوبصورت سیاحتی حسن کو دنیا کے سامنے لائیں گے۔سیاحت کی بحالی...