لاہور( این این آئی)الحمدللہ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے انتخابات کے انعقاد کاایک سال مکمل ہونے پر اظہار تشکر کیا ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) محمد نوازشریف اور وزیراعظم محمد شہبازشریف کوخراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ قائدمحمد نوازشریف کے ویژن اور وزیراعظم محمدشہبازشریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر خوش آئند ہے،وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ معاشی مشکلات اور سیاسی عدم استحکام کے باوجود ناممکن کو ممکن بنانے پر وزیراعظم محمد شہبازشریف مبارکباد کے مستحق ہیں۔ برآمدات اور ترسیلات میں اضافہ، مہنگائی میں کمی، معاشی معجزے کے مترادف ہے۔پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا انعقاددہائی کا بڑا واقعہ ہے۔شرح سود اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی سے معیشت بہتر ین ٹیک آف کررہی ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا خطے کی سب سے تیز ی سے بڑھنے والی مارکیٹ بننا تاریخی امر ہے ۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ثابت ہوگیا مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں ہی معیشت ترقی کرتی ہے اور عوام خوشحال ہوتی ہے،پاکستان کی معیشت میں بہتری آنے سے غریب آدمی کے گھر میں خوشحالی آئے گی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں اشیائے خورد و نوش میں مہنگائی کی شرح کم ہے ،کاشتکار او رعام آدمی آنے والی ترقی اور خوشحالی کے دنوں کو محسوس کر رہے ہیں ۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...