لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ملک میں کرکٹ ٹیموں کی آمد اورسہ ملکی ٹورنامنٹ کے آغاز پر اظہار تشکر کیا اورکئی دہائیوں کے بعد پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ سیریز ٹرافی کے انعقاد کا خیر مقدم کیاہےـ وزیراعلی مریم نوازشریف نے سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغازپر شائقین کرکٹ کو مبارکباددی ہےـوزیراعلی مریم نوازشریف نے وزیراعظم محمد شہبازشریف، چیئرمین پی سی بی اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہےـوزیراعلی مریم نوازشریف نے پاکستان،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہےـ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ سہ ملکی سیریز اورپھر چیمئنز ٹرافی کا انعقادکھیل کے میدان آباد کرنے کے عزم کی جیت ہے۔کرکٹرز کو قذافی اسٹیڈیم میں دیکھ کر ہونے والی خوشی بیان نہیں کرسکتیـوزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے کرکٹ کے میدانو ں کی رونقیں لوٹ رہی ہیں ـکھیل او رمیلے پنجاب کی ثقافتی پہچان ہیں،بحالی دیکھ کر خوشی ہوئیـکھیل انسان کو صلاحیتو ں کے اظہار کے بھرپو رمواقع فراہم کرتے ہیں ـ
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...