کراچی( این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری کل روز نیشنل اسٹیڈیم کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کریں گے۔ لاہور کی طرح کراچی میں بھی شائقین کیلئے کنسرٹ اور کرکٹ فینز کیلئے افتتاحی تقریب میں مفت داخلہ رکھا گیا ہے ۔ تقریب میں وزیراعلی سندھ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار علی ظفر، شفت امانت علی اور ساحر علی بگا اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ، لائٹ شو اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔علاوہ ازیں اپنے بیان میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ شائقین کرکٹ ایک اور یادگار شام کیلئے تیار ہو جائیں۔پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی 2025 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا، لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں میچز منعقد ہوں گے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...