لاہور(این این آئی)سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں قومی کپتان اور نائب کپتان کا اسٹار بیٹر بابر اعظم پر غصہ کیمروں کی نظروں سے نہ چھپ سکا۔پاکستان سہ فریقی سیریز کا ابتدائی میچ نیوزی لینڈ سے ہار چکا۔ یہ میچ جہاں گرین شرٹس کی شرمناک کارکردگی کے باعث یاد رہے گا۔ وہیں حارث رؤف اور راچن رویندرا کے زخمی ہونے کے واقعات سے بھی یاد رکھا جائے گا۔تاہم اس کے علاوہ اس میچ میں کچھ حیران کن منظر بھی کیمرے کی آنکھ نے دکھایا۔ایسا تب ہوا، جب نائب کپتان سلمان علی آغا نے اسٹار بیٹر بابر اعظم کو ڈانٹنے اور ہاتھ سے اشارہ کرنے جبکہ کپتان محمد رضوان کے بھی اظہار ناراضی کے مناظر ٹی وی اسکرین پر دیکھ کر شائقین کرکٹ حیران رہ گئے۔بابر اعظم پر غصہ اور ناراضی کا واقعہ اس وقت کیمرے کی آنکھ میں قید ہوا، جب حارث رؤف کے ان فٹ ہونے اور میدان سے جانے کے بعد ان کے کوٹے کے بقیہ اوور کرانے کے لیے نائب کپتان سلمان آغا کو آنا پڑا۔سلمان علی آغا کے ایک اوور کے دوران فیلڈنگ کے لیے کھڑے بابر اعظم کی طرف غصے سے اشارہ کیا جب کہ کپتان محمد رضوان بھی اس صورتحال پر خوش نظر نہیں آئے۔پاکستان کے سابق کپتان اور سینئر بیٹر سے موجودہ کپتان اور نائب کپتان کا رویہ کیمرے کی آنکھ سے چھپا نہ رہ سکا۔ کیمرے نے جب بابر اعظم کو فوکس کیا تو ان کے چہرے کے تاثرات بھی چھپے نہ رہ سکے۔واضح رہے کہ اس میچ میں مذکورہ تینوں کھلاڑی کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہے۔ محمد رضوان صرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم 10 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔سلمان علی آغا نے 4.4 اوورز میں 31 رنز دینے کے باوجود کوئی وکٹ حاصل نہیں کی جب کہ بیٹنگ میں 330 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں 40 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...