لاہور ہائیکورٹ میں 9 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

0
51

لاہور(این این آئی) لاہور ہائیکورٹ میں تعینات ہونے والے 9 ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے ان سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں خالد اسحاق، حسن نواز، ملک وقار حیدر، سردار اکبر علی ڈوگر، ملک جاوید اقبال، سید احسن رضا کاظمی، جواد ظفر، ملک اویس خالد اور سلطان محمود شامل ہیں۔تقریب حلف برداری میں جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس چودھری اقبال، جسٹس امجد رفیق، جسٹس انوار حسین، جسٹس وحید خان، جسٹس اسجد جاوید گھرال، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس عابد حسین چٹھہ اور جسٹس سلطان تنویر سمیت دیگر ججز نے شرکت کی۔اس موقع پر نئے تعینات ہونے والے ججز کے اہل خانہ بھی موجود تھے، جبکہ سینئر وکلائ میں احسن بھون، ایڈووکیٹ خالد رانجھا اور دیگر معروف وکلاء نے بھی تقریب میں شرکت کی۔