انقرہ (این این آئی )ترک حکام نے بتایا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان رواں ہفتے پاکستان سمیت متعدد مسلمان ممالک کا دورہ کریں گے جہاں وہ دو طرفہ تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق ترکیے کے کمیونیکیشنز کے ڈائریکٹر فریہتین آلتن نے بتایا کہ صدر رجب طیب اردوان رواں ہفتے ملائیشیا، انڈونیشیا اور پاکستان کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ طیب اردوان تینوں ممالک کے سربراہان کی دعوت پر 10 سے 13 فروری کے دوران مذکورہ تینوں ممالک کا دورہ کریں گے۔فریہتین آلتن نے کہا کہ ترک صدر دورے کے موقع پر دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال کریں گے اور اہم منصوبوں کے ذریعے تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات کے مواقع تلاش کیے جائیں گے۔ترک عہدیدار نے بتایا کہ اردوان ملائیشیا کے بعد انڈونیشیا اور پاکستان میں اعلی سطح کی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے اجلاس کی مشترکہ سربراہی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران دو طرفہ تعلقات کے قانونی فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لیے معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں اور صدر اردوان میزبان ممالک کے کاروباری رہنماں سے بھی ملاقات کریں گے۔فریہتین آلتن کا کہنا تھا کہ خاص طور پر غزہ پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی گفتگو کی جائے گی۔
مقبول خبریں
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم کی ہدایت پر عید الفطر کے موقع...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر عیدالفطر کے موقع پر...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دورہ سعودی عرب کے موقع پر اپنے وفد کے...
مکہ مکرمہ(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے موقع پر اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور ملکی سلامتی...
پاکستان ریلوے کا عید پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
لاہور(این این آئی)پاکستان ریلوے کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان ریلوے نے...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان کے موقع پر روٹ پلان تشکیل دے...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ہیوی ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دے دیا...
رمضان میں 85 ویں یومِ پاکستان پریڈ(کل)ہوگی’ انتظامات شروع
اسلام آباد(این این آئی)رمضان المبارک میں 85 ویں یوم پاکستان پریڈ کے انتظامات کا آغاز ہوگیا، پریڈ 23 مارچ کو ایوان صدر میں منعقد...