امریکی مصنوعات پر چین کے درآمدی ٹیکس کا اطلاق ہوگیا

0
49

بیجنگ (این این آئی )چین نے امریکی مصنوعات پر نئے درآمدی ٹیکس کا اطلاق کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے حکام نے بتایاکہ امریکی کوئلے اور مائع قدرتی گیس پر 15 فیصد سرحدی ٹیکس لگایا جائے گا، جبکہ امریکی خام تیل، زرعی مشینری اور بڑے انجن والی کاروں پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔