موغادیشو (این این آئی)داعش نے صومالیہ کے شمال مشرقی حصے میں پنٹ لینڈ ریاست میں فوجی اڈے پر رات کے وقت خودکش کار بم دھماکہ کے علاوہ موٹر سائیکلوں کی مدد سے بھی خودکش حملے کیے ہیں، تاہم فوجی حکام نے کہاہے کہ داعش کا حملہ ناکام بناتے ہوئے بمباری سے جنگجوئوں کے 70 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صومالی فوج کی طرف سے یہ بیان گزشتہ روز جاری کیا گیا ۔ صومالیہ کی فوج نے ایک اور بڑی کارروائی کا بتایا جس میں درجنوں جنگجوں کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی ہے۔اس بیان میں صومالی فوج کے ترجمان محمود فیضیقو کی طرف سے کہا گیا ہے کہ صومالی فوج نے خودکش حملہ آوروں کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ بیان میں فوج کے جانی نقصان کا بھی ذکر کیا گیا ہے مگر فوجی ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔
مقبول خبریں
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم کی ہدایت پر عید الفطر کے موقع...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر عیدالفطر کے موقع پر...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دورہ سعودی عرب کے موقع پر اپنے وفد کے...
مکہ مکرمہ(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے موقع پر اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور ملکی سلامتی...
پاکستان ریلوے کا عید پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
لاہور(این این آئی)پاکستان ریلوے کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان ریلوے نے...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان کے موقع پر روٹ پلان تشکیل دے...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ہیوی ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دے دیا...
رمضان میں 85 ویں یومِ پاکستان پریڈ(کل)ہوگی’ انتظامات شروع
اسلام آباد(این این آئی)رمضان المبارک میں 85 ویں یوم پاکستان پریڈ کے انتظامات کا آغاز ہوگیا، پریڈ 23 مارچ کو ایوان صدر میں منعقد...