واشنگٹن /عمان(این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کے دوران غزہ کی پٹی پر امریکی کنٹرول اور اس کے باشندوں کی مستقل منتقلی کے لیے اپنے منصوبے کا اعادہ کیا ہے جب کہ اردن سمیت واشنگٹن کے عرب اتحادیوں میں ان کے منصوبے کی وسیع تر مخالفت بھی جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردنی فرمانروا اور ان کے ولی عہد وائٹ ہائوس پہنچنے کے تھوڑی دیر بعد صحافیوں کو اوول آفس میں جانے کی اجازت دی گئی جہاں امریکی صدر نے ایک با پھر کہاکہ وہ غزہ کی پٹی کا کنٹرول سنبھالنے، علاقے کیمکینوں کو منتقل کرنے اور جنگ زدہ علاقے کو نئی شکل دینے کے اپنے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ٹرمپ نے غزہ کی پٹی کے بارے میں کہاکہ “ہم اسے لینے جا رہے ہیں، ہم اسے اپنے پاس رکھیں گے۔ ہم اس کی قدر کریں گے۔ ہم اسے بالآخر ایک ایسی جگہ بنانے جا رہے ہیں جو مشرق وسطی میں لوگوں کے لیے بہت زیادہ ملازمتیں پیدا کرے گا،” ٹرمپ نے غزہ کی پٹی کے بارے میں کہاکہ ان کا منصوبہ خطے میں “امن” لائے گا۔ٹرمپ نے کہا کہ اگر اردن نے فلسطینیوں کو آباد کرنے سے انکار کیا تو وہ اس کی امداد روکنے پر غور کریں گے۔
مقبول خبریں
کھاریاں شہر کا ایک اور اعزاز، سینئر صحافی کا بیٹا گولڈ میڈل جیت لایا
کھاریاں(این این آئی) کھاریاں شہر کا ایک اور اعزاز، سینئر صحافی کا بیٹا کھاریاں کیلئے گولڈ میڈل جیت لایا۔تفصیلات کے مطابق کھاریاں پریس کلب...
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد(این این آئی)انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی پاکستان پہنچ گئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈی جی آئی اے...
جناح ہاؤس حملہ کیس’ پولیس نے علیمہ اور عظمیٰ خان کو بے قصور قرار...
لاہور(این این آئی)جناح ہاؤس حملہ کیس میں پولیس نے عمران خان کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان کو بے قصور قرار دے دیا۔انسداد دہشتگردی...
نوجوانوں کو انتہا پسندی کے بجائے علم، ترقی اور مثبت سوچ کی راہ پر...
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو انتہا پسندی کے بجائے علم، ترقی اور مثبت سوچ کی...
ایم ڈی آئی ایم ایف نے شہباز شریف سے ملاقات کو شاندار قرار دیدیا
دبئی (این این آئی)ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کو شاندار قرار دے دیا۔مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا...