کراچی (این این آئی)قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے کراچی کے شہریوں سے شکوہ کردیا۔نیشنل بینک اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران شائقین کرکٹ کی جانب سے بابر اعظم کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا اور اسٹیڈیم بابر، بابر کے نعروں سے گونج اٹھا۔انہوں نے کہا کہ شائقین کی جانب سے بہت پیار ملتا ہے ان ہی کے لیے ہم کھیلتے ہیں، شائقین کی جانب سے پوری ٹیم کے لیے یہی سپورٹ چاہیے۔بابر اعظم نے کہا کہ کراچی والوں سے گلہ ہے کہ وہ میچز دیکھنے نہیں آتے، امید ہے افتتاحی تقریب کی طرح میچز میں بھی بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رخ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نیا اسٹیڈیم بنا ہے کوشش کریں گے اچھی کارکردگی دکھائیں۔دوسری جانب فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کا شکریہ آپ افتتاحی تقریب میں آئے، آپ کی سپورٹ اس طرح پورے ایونٹ میں چاہیے، یہ ٹیم آپ کی ہے اور ہم آپ کی سپورٹ سے ہی جیتیں گے۔نسیم شاہ نے کہا کہ بہت اچھا اسٹیڈیم ہے، کراچی والے ہمیشہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں، امید ہے کل بھی اسٹیڈیم آکر اپنی ٹیم کو سپورٹ اور میچ کو انجوائے کریں گے۔فخر زمان کا کہنا تھا کہ عام طور پر کراچی کے لوگ اسٹیڈیم کا رخ نہیں کرتے آج انہیں یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی، پوری کوشش کریں گے اچھی کرکٹ کھیل کر شائقین کو خوشی دیں۔انہوں نے کہا کہ شائقین کو خوشی دیں گے تاکہ وہ آج کی طرح بار بار اسٹیڈیم آئیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...