عرب سربراہی اجلاس کے بعد غزہ سے نقل مکانی پراو آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

0
33

قاہرہ(این این آئی)مصری وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ عرب لیگ کے وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی کے معاملے پر اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کا ہنگامی بھی طلب کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری وزارت خارجہ نے کہا کہ گذشتہ چند دنوں میں مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اور اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک بشمول سعودی عرب، پاکستان، ایران اور اردن کے متعدد وزرائے خارجہ کے درمیان رابطے ہوئے ہیں جن میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔