کھاریاں(این این آئی) کھاریاں شہر کا ایک اور اعزاز، سینئر صحافی کا بیٹا کھاریاں کیلئے گولڈ میڈل جیت لایا۔تفصیلات کے مطابق کھاریاں پریس کلب (رجسٹرڈ) کے سینئر صحافی راجہ عرفان عباس جنجوعہ کے بیٹےاور پروفیسر راجہ عامر عباس جنجوعہ کے بھتیجے راجہ ارحم عباس جنجوعہ نے HRCA انٹرنشیل کوئز مقابلہ 2024 انگلش میں گولڈ میڈل جیت لیا،بین الاقوامی مقابلے میں کھاریاں پاکستان کا نام روشن کرنا یقینا ایک بڑی کامیابی ہے ، اس موقع پر راجہ ارحم عباس جنجوعہ کے والد اور کھاریاں پریس کلب کے سینئر رکن راجہ عرفان عباس جنجوعہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے کی جیت کا سہرا آرمی پبلک سکول جونیئر کیمپس کھاریاں کینٹ کی پرنسپل میڈم طیبہ جاوید، سیکشن ہیڈ میڈم فوزیہ شاہین اور کلاس ٹیچر مس اقرا ء عدنان کے سر ہے جن کی محنت اور لگن کی وجہ سے میرے بچے نے کامیابی حاصل کی ہے اس موقع پر انٹرنیشنل کوئز مقابلے کے کم سن ونر راجہ ارحم عباس جنجوعہ کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا اور اس کے ساتھ HRCA کی جانب سے تعارفی سرٹیفکیٹ اور پہچان پاکستان کا سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا۔
مقبول خبریں
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم کی ہدایت پر عید الفطر کے موقع...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر عیدالفطر کے موقع پر...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دورہ سعودی عرب کے موقع پر اپنے وفد کے...
مکہ مکرمہ(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے موقع پر اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور ملکی سلامتی...
پاکستان ریلوے کا عید پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
لاہور(این این آئی)پاکستان ریلوے کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان ریلوے نے...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان کے موقع پر روٹ پلان تشکیل دے...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ہیوی ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دے دیا...
رمضان میں 85 ویں یومِ پاکستان پریڈ(کل)ہوگی’ انتظامات شروع
اسلام آباد(این این آئی)رمضان المبارک میں 85 ویں یوم پاکستان پریڈ کے انتظامات کا آغاز ہوگیا، پریڈ 23 مارچ کو ایوان صدر میں منعقد...