لاہور(این این آئی)سوشل میڈیا سینسیشن اور مزاحیہ گلوکاری کے لیے مشہور چاہت فتح علی خان اور اداکارہ میرا کی مزاحیہ اور دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔چاہت فتح علی خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ پر معروف اداکارہ میرا کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کر کے سب کو حیران کر دیا۔ویڈیو میں دونوں خوش اور پرجوش نظر آ رہے ہیں اور اداکارہ میرا چاہت فتح علی خان کے ساتھ بدوبدی گانا بھی گا رہی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین ویڈیو سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ دونوں شخصیات ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھے لگتے ہیں، جبکہ کچھ نے تو انہیں شادی کا مشورہ بھی دیا ہے۔چاہت فتح علی خان نے 2024 میں اپنے وائرل گانے بدوبدی سے شہرت حاصل کی تھی، جس نے 1 ہفتے میں 27 ملین ویوز حاصل کیے تھے۔کاپی رائٹ مسائل کی وجہ سے یوٹیوب نے اس ویڈیو کو ہٹا دیا تھا، اس کے باوجود چاہت فتح علی خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا اور وہ عالمی سطح پر بھی مشہور ہو گئے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...