اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے دن رات محنت کی ہے مگر ابھی مزید محنت درکار ہے،جب ملک کی باگ ڈور سنبھالی تو حالات انتہائی مشکل تھے، سیاسی جھگڑوں سے نفرت پھیلتی ہے جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے،پی ٹی آئی کے دور میں نفرت کا کلچر پروان چڑھا جس نے ملک کو نقصان پہنچایا، باہمی اتفاق و اتحاد سے ہی ملک کو ترقی دی جا سکتی ہے،مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آ گئی ہے، بینکوں کا مارک اپ ریٹ بہتر ہوا ہے، آنے والے دنوں میں مہنگائی کا گراف مزید کم ہو گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ عوام کو بہتر معیشت کے ثمرات مل رہے ہیں، حکومت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے اور سفارشی کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کی۔شہباز شریف نے کہاکہ جب ملک کی باگ ڈور سنبھالی تو حالات انتہائی مشکل تھے، سیاسی جھگڑوں سے نفرت پھیلتی ہے جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں نفرت کا کلچر پروان چڑھا جس نے ملک کو نقصان پہنچایا، باہمی اتفاق و اتحاد سے ہی ملک کو ترقی دی جا سکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آ گئی ہے، بینکوں کا مارک اپ ریٹ بہتر ہوا ہے، آنے والے دنوں میں مہنگائی کا گراف مزید کم ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی پر پوری ٹیم کی کاوش شامل ہے، سرکاری افسران کو بھی دن رات محنت کرنا ہو گی۔شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے ہر اسٹیک ہولڈر کو خلوص نیت سے کام کرنا ہو گا، فوج ملکی سلامتی کے لیے جانوں کی قربانیاں دے رہی ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...