ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی نئی فلم سکندر کا پہلا پوسٹر شیئر کردیا گیا۔پروڈکشن ہائوس کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے پوسٹر پر سلمان خان کی تصویر دیکھی جاسکتی ہے جس کے ساتھ فلم کی ریلیز کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔پوسٹ کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ سکندر 28 مارچ 2025 کو عید الفطر کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ یہ پوسٹر ساجد نادیہ والا کی سالگرہ کے موقع پر بطور تحفہ شیئر کیا گیا ہے جس کو مداحوں کی جانب سے بیحد پسند کیا جارہا ہے اور مداح اب اس فلم کی ریلیز کا بیصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔سکندر میں سلمان خان کے ساتھ ساتھ انڈین فلموں کی سپر اسٹار رشمیکا مندانا، کاجل اگروال، ستیہ راج، شرمن جوشی اور پرتیک ببر بھی شامل ہوں گے جو اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
مقبول خبریں
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس 28 فروری کو ہو گا
پشاور(این این آئی)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو پشاور میں ہو گا۔اس حوالے سے...
ہم رکنے والے نہیں، ملک گیر تحریک شروع کریں گے، سلمان اکرم راجا
پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ملک گیر تحریک شروع کریں گے، ہم رکنے والے...
حکومت کی طرف سے عمران خان کو کوئی آفر نہیں کی گئی: رانا ثناء...
اسلام آباد(این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے بانی پی...
اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، سردی میں اضافہ
اسلام آباد،لاہور،فیصل آباد(این این آئی)اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ...
میں نے کبھی بھی اپنے لیے نہیں کھیلا ورنہ پرچی کی آواز لگتی، خوشدل...
کراچی(این این آئی)پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی بھی اپنے لیے نہیں کھیلا ورنہ پرچی...