کراچی(این این آئی)چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد پاکستان کے اوپنر فخر زمان نے بیان جاری کر دیا۔سوشل میڈیا پر فخر زمان نے انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہر کرکٹر کا بڑے اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا عزت کی بات اور خواب ہوتا ہے۔فخر زمان نے لکھا کہ بدقسمتی سے میں چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گیا ہوں، لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ اللّٰہ بہترین منصوبہ ساز ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ادھرپاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ نہ جتوانے اور اپنے انجرڈ ہونے کے غم میں فخر زمان ڈریسنگ روم پہنچے تو ضبط کے بندھن ٹوٹ گئے، پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔ فخر زمان کے آؤٹ ہوکر ڈریسنگ روم جانے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ پویلین بوجھل قدموں کے ساتھ جاتے دکھائی دیے۔فخر ڈریسنگ روم پہنچتے ہی سر جھکا کر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے، اس موقع پر وہاں موجود شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگر ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں حوصلہ دینے کی کوشش کی۔دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے امام الحق کو فخر زمان کی جگہ پاکستان کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...