ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کے معروف اداکار اور میزبان جاوید جعفری نے فلم انڈسٹری میں سوشل میڈیا کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر سوال اٹھاتے ہوئے اروشی روٹیلا پر بھی طنز کیا ہے۔بالی ووڈ کے معروف اداکار اور میزبان جاوید جعفری نے کہا کہ کسی اداکار کی سوشل میڈیا پر بڑی فالوونگ اس بات کی ضمانت نہیں ہے کہ ان کی فلم باکس آفس پر کامیاب ہوگی، جعفری نے اپنی بات کو واضح کرنے کے لئے اروشی روٹیلا کی مثال دی، جو انسٹاگرام پر 70 ملین فالوورز کے باوجود فلمی دنیا میں کامیابی حاصل نہیں کرسکیں۔جاوید جعفری نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا میں اس بات سے بالکل متفق نہیں ہوں کہ سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز کسی کو اسٹار بنا دیتے ہیں، ہاں شروعات میں تھوڑا فائدہ ہوسکتا ہے لیکن 70 سے 100 ملین فالوورز کا مطلب یہ نہیں کہ وہ سب فلم کے ٹکٹ خریدیں گے۔انہوں نے اروشی روٹیلا کی مثال دیتے ہوئے کہا اروشی کے 70 ملین فالوورز ہیں لیکن کیا ان کے فالوورز ٹکٹ خریدنے والے ناظرین میں تبدیل ہوجاتے ہیں؟ اگر ان کے صرف 10 ملین فالوورز بھی فلم کا ٹکٹ خرید لیں تو یہ 1 کروڑ لوگ بنتے ہیں، اگر ہر ٹکٹ کی قیمت 250 روپے بھی ہو تو فلم 100 کروڑ روپے کما لے گی لیکن ایسا نہیں ہوتا۔جاوید جعفری نے زور دے کر کہا کہ فلم کی کامیابی کا انحصار پروموشن پر نہیں بلکہ اس کے مواد اور ٹریلر پر ہوتا ہے، انہوں نے رجنی کانت کی مثال دیتے ہوئے کہا رجنی کانت صاحب سب سے بڑے سٹار ہیں، لیکن وہ کہاں جا کر اپنی فلموں کو پروموٹ کرتے ہیں؟انہوں نے سلمان خان کی فلموں کے حوالے سے کہا سلمان خان کی فلم کو 10-15 کروڑ کی اوپننگ بھی مل سکتی ہے اور 50 کروڑ کی اوپننگ بھی، یہ سب ناظرین کے ٹریلر دیکھنے اور اس سے محسوس ہونے والی کشش پر منحصر ہے، سلمان خان کی ہر فلم کو 50 کروڑ کی اوپننگ نہیں ملتی، سارا کھیل ٹریلر کا ہے
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...