لاہور(این این آئی)پاکستان ٹیم میں جوائننگ سے قبل امام الحق نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی سنچری بھی بنادی۔ امام الحق نے پریزیڈنٹ ٹرافی کے میچ میں آج 158 رنز کی اننگز کھیلی۔پی سی بی نے امام الحق کو فخر زمان کی جگہ پاکستان ٹیم میں شامل کیا ہے۔ وہ جلد پاکستان ٹیم کو دبئی میں جوائن کرلیں گے۔علم میں رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب انجری کے شکار فخر زمان ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ امام الحق پاکستان کی طرف سے 72 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 48.27 کی اوسط سے 20 نصف سنچریوں اور 9 سنچریوں کے ساتھ 3138 رنز بنا چکے ہیں۔
مقبول خبریں
ہم نے غزہ کے مستقبل کے حوالے سے رعائتیں پیش کی ہیں ، حماس
غزہ (این این آئی)فلسطینی تنظیم حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ تنظیم فلسطینی سیاسی منظر نامے میں اپنا سفر جاری رکھنے کی...
سعودی ولی عہد کی دعوت، جی سی سی، مصر اور اردن کے رہنما آج...
ریاض (این این آئی )ایک سرکاری سعودی ذریعے نے بتایا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر خلیج تعاون کونسل...
روسی صدر کا ولی عہد کو فون، مذاکرات کی میزبانی کرنے پر شکریہ
ماسکو(این این آئی ) روسی صدر ولادیمیر پوتین نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو فون کیا اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات...
ٹرمپ کا منصوبہ غزہ کے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کا نہیں، امریکی ایلچی
واشنگٹن (این این آئی )مشرق وسطی کے لیے امریکی ایلچی سٹیفن وِٹکوف نے جمعرات کو کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے غزہ کے منصوبے...
عمران خان نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے’ بیرسٹر...
پشاور(این این آئی)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانء پی ٹی آئی عمران خان نواز شریف کی...