دبئی (این این آئی)بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر کا 23 سال پرانا توڑ دیا۔چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بنگلا دیش کے خلاف میچ میں 36 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی اور سچن ٹنڈولکر کا تیز ترین 11000 رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔بنگلادیش کے خلاف پانچویں اوور میں مستفیض الرحمان کو چوکا مار کر روہت شرما نے یہ اعزاز حاصل کیا۔روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں 11000 رنز مکمل کرنے کے لیے 261 اننگز کا سہارا لیا ہے جبکہ انہوں نے سچن ٹنڈولکر کا 2002 میں بنایا گیا ریکارڈ توڑا ہے۔ویرات کوہلی اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے 11000 رنز 222 اننگز میں مکمل کیے تھے، روہت شرما نے یہ اعزاز حاصل کرنے کے لیے 261 اننگز کھیلیں، سچن ٹنڈولکر 276، رکی پونٹنگ 286 اور سارو گنگولی نے 288 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے انضمام الحق نے 11739 رنز بنائے ہیں۔
مقبول خبریں
ہم نے غزہ کے مستقبل کے حوالے سے رعائتیں پیش کی ہیں ، حماس
غزہ (این این آئی)فلسطینی تنظیم حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ تنظیم فلسطینی سیاسی منظر نامے میں اپنا سفر جاری رکھنے کی...
سعودی ولی عہد کی دعوت، جی سی سی، مصر اور اردن کے رہنما آج...
ریاض (این این آئی )ایک سرکاری سعودی ذریعے نے بتایا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر خلیج تعاون کونسل...
روسی صدر کا ولی عہد کو فون، مذاکرات کی میزبانی کرنے پر شکریہ
ماسکو(این این آئی ) روسی صدر ولادیمیر پوتین نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو فون کیا اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات...
ٹرمپ کا منصوبہ غزہ کے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کا نہیں، امریکی ایلچی
واشنگٹن (این این آئی )مشرق وسطی کے لیے امریکی ایلچی سٹیفن وِٹکوف نے جمعرات کو کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے غزہ کے منصوبے...
عمران خان نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے’ بیرسٹر...
پشاور(این این آئی)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانء پی ٹی آئی عمران خان نواز شریف کی...