واشنگٹن (این این آئی )مشرق وسطی کے لیے امریکی ایلچی سٹیفن وِٹکوف نے جمعرات کو کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے غزہ کے منصوبے کا مقصد فلسطینیوں کو بے گھر کرنا نہیں ہے۔ غزہ کے مستقبل کے بارے میں بات چیت اس طرف منتقل ہو رہی ہے کہ فلسطینیوں کے لیے بہتر مستقبل کیسے تلاش کیا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وِٹکوف نے میامی میں ایک کانفرنس کے دوران ایک تقریر میں کہا کہ جب صدر اس بارے میں بات کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ہر ایک کو یہ سوچنے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں کہ فلسطینی عوام کے لیے بہترین حل کیا ہے۔