ماسکو(این این آئی ) روسی صدر ولادیمیر پوتین نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو فون کیا اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی میزبانی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پوتین نے کہا کہ سعودی قیادت نے بات چیت کے لیے اچھا ماحول فراہم کیا۔ فون کال کے دوران پوتین اور شہزادہ محمد بن سلمان نے تیل کی منڈیوں کے استحکام اور اوپیک پلس کے اندر تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کے مطابق متعلقہ تناظر میں روس نے کہا کہ روسی،امریکی مذاکرات سابق امریکی انتظامیہ کی طرف سے پیدا کردہ عالمی مسائل کے حل کی شروعات ہیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان کی رہنمائی میں سعودی عرب نے دنیا میں سلامتی اور امن کو بڑھانے کی سعودی کوششوں کے حصے کے طور پر دارالحکومت ریاض میں روس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...