دوحہ (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطین آزاد ریاست ہے، اسرائیلی قبضے کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے قطر میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ترجمان نے بتایا کہ جے یو آئی وفد نے حماس کی مجلس شوریٰ سے ملاقات کی، حماس کی مجلس شوریٰ کے سربراہ ابو عمر وفود کی قیادت کر رہے تھے۔اسلم غوری کا کہنا ہے کہ ملاقات میں غزہ و فلسطین کی تازہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، مولانا فضل الرحمٰن نے حماس کے رہنماؤں کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مسجد اقصیٰ اور فلسطین کی آزادی کے لیے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے فلسطینی بھائیوں سے بھرپور تعاون کریں۔ مجلس شوریٰ کے سربراہ ابو عمر نے کہا کہ فضل الرحمٰن اور جے یو آئی امت مسلمہ کی طرف سے فرض کفایہ ادا کر رہی ہے۔ابو عمر کا کہنا ہے کہ گھروں کی تعمیر، خیموں، دواؤں اور سحر و افطار میں پاکستانی عوام اور امت مسلمہ سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے فلائٹ آپریشن میں تیزی آگئی
گوادر(این این آئی)نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے) کے ایک ماہ کے کمرشل آپریشن کے بعد فلائٹ آپریشن میں تیزی آگئی ہے...
وزیر داخلہ سے روس کے سفیر البرٹ پی خوریف کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کے فروغ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ...
مئی کے واقعات میں عمران خان براہ راست ملوث تھے، نگران حکومت کی تحقیقاتی...
اسلام آباد (این این آئی)نگران حکومت کے دور میں کی گئی سانحہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق تحقیقات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ذرائع...
پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات ہماری مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافت پر مبنی...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات ہماری مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافت...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا آذربائیجان میں ”آسان خدمت”کا دورہ
باکو (این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے باکو آذربائیجان میں آسان خدمت مرکز کا دورہ کیا۔ آذربائیجان کے صدر کی...