اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لینڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ جمہوریت، آئین، قانون کی بحالی کیلئے سڑکوں، پارلیمنٹ اور عدالتوں میں جنگ ہوگی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی 2 روزہ آئین تحفظ کانفرنس آج ہوگی، ہم نے کانفرنس کے لئے 3 مقامات رکھے ہیں، شاہد خاقان میزبان ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت آئین قانون بحالی کیلئے سڑکوں پارلیمنٹ اور عدالتوں میں جنگ ہوگی، بلوچستان کے پانچ سے آٹھ اضلاع میں حکومتی رٹ مکمل ختم ہوچکی، بلوچستان کے وزیر سے روڈ پر اسلحہ چھینا گیا وزیر اعلی اپنے وزیر کا چھینا اسلحہ واپس لے کر دکھائیں۔عمر ایوب نے کہا کہ بلوچستان حالات انتہائی تشویشناک ہوچکے ہیں، کوہلو، پنجگور، گوادر، کیچ اور دیگر 4 اضلاع کے حالات بہت خراب ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان حالات ٹھیک کہیں یہ ان کی مرضی ہے۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اس وقت حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، سب کٹھ پتلیاں ہیں، اسلام آباد راولپنڈی ہائی کورٹس الیکشن پی ٹی آئی جیت گئی، عنقریب عمران خان وزیراعظم ہوں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...