ڈونلڈ ٹرمپ کی 5 ملین ڈالرز میں امریکی شہریت کی پیشکش

0
25

واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ای بی 5 امیگرینٹ انویسٹر ویزا پروگرام کو گولڈ کارڈ میں تبدیل کرنے کی پیشکش کر دی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امیر تارکینِ وطن کو گولڈ کارڈز کے ذریعے باآسانی امریکی شہریت دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جو 5 ملین ڈالرز میں یہ شہریت خرید سکتے ہیں۔امریکی صدر نے ملازمت کے مواقع فراہم کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو امریکی شہرت دینے والے ای بی 5 امیگرینٹ انویسٹر ویزا پروگرام کو اب گولڈ کارڈ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کے مطابق گولڈ کارڈ گرین کارڈ کی مراعات دے گا، اس سے 5 ملین ڈالرز میں اسے خریدنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو امریکی شہریت مل جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے تحت 10 لاکھ کارڈ فروخت ہونے کی توقع ہے، اس اقدام سے قومی قرضوں کی فوری ادائیگی بھی ہو سکتی ہے۔