اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے 9 مئی کو راولپنڈی میں عسکری تنصیبات پر حملوں کے کیس کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت کو رپورٹس جمع کرانے کی مہلت دے دی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اپیلوں پر سماعت کی، سماعت کے دوران ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر اپیلوں دلائل کیلئے وقت مانگ لیا اور کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹس جمع کرانا چاہتے ہیں اسکی روشنی میں دلائل دینگے۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو رپورٹس جمع کرانے کی مہلت دے دی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ کچھ اپیلیں تو مقدمہ منتقل کرنے کی بھی ہیں، مقدمہ منتقلی کی اپیلیں تو غیر موثر ہوچکی ہیں۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج کا تبادلہ ہوچکا ہے، ٹرانسفر کی گیارہ درخواستیں ہیں، سب میں دو دو لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا،فیصلے میں پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کیخلاف ریمارکس بھی دیے گئے ہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ کچھ پیسے تو آپ لوگ بھی جمع کرائیں، احمد رضا گیلانی نے کہا کہ بطور پراسیکیوٹر یہ تکلیف کا باعث ہے کہ عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کا کہا جائے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ ایسی بات ہے تو اپنے جوڈیشل افسر کو بلا کر مؤقف بھی سنیں گے، فریقین کو نوٹس جاری کیے بغیر جرمانہ ختم نہیں کر سکتے، مناسب ہوگا کیس ٹرانسفر کرنے کی اپیلوں پر دوبارہ ہدایات لے لیں۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کہا کہ کل اور پرسوں بھی نو مئی کے مقدمات مقرر ہیں،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ کل کے مقدمات کل دیکھیں گے۔پنجاب پراسیکوشن نے مختلف ملزمان کی ضمانت کے فیصلوں کی منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے
مقبول خبریں
پاک چین کاروباری اداروں کیدرمیان پاکستان میں ای وی کے فروغ کیلئے معاہدے پر...
بیجنگ(این این آئی)شنگھائی لانچ آٹوموٹو ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ (لانچ) اور پاکستان میں الیکٹرک وہیکل اسمبلنگ میں پیش پیش یوسف دیوان کمپنیز (وائی ڈی...
تاشقند،وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب
تاشقند(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اعزاز میں بدھ کو یہاں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جو ازبکستان کے دو روزہ...
عالمی برادری فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے،اعظم...
نیویارک (این این آئی)وفاقی وزیر برائے قانون، انصاف اور انسانی حقوق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کے...
وزیراعظم اور ازبکستان صدر کے درمیان ملاقات، علاقائی روابط کے فروغ، باہمی تعاون...
تاشقند (این این آئی)وزیر اعظم شہبازشریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف نے علاقائی روابط کے فروغ، باہمی تعاون میں مزید اضافے پر...
ڈونلڈ ٹرمپ کی 5 ملین ڈالرز میں امریکی شہریت کی پیشکش
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ای بی 5 امیگرینٹ انویسٹر ویزا پروگرام کو گولڈ کارڈ میں تبدیل کرنے کی پیشکش...