نائب ازبک وزیر دفاع کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

0
14

راولپنڈی(این این آئی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ازبک نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی جس میں فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ازبکستان کے نائب وزیر دفاع میجر جنرل برخانوف احمد جمالووچ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے۔جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ازبک نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ اسٹریٹجک دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور خطے کی بدلتی سیکیورٹی کی صورت حال پر گفتگو کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ازبکستان کے نائب وزیر دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔