اسلام آباد(این این آئی)دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 2 روزہ سرکاری دورہ ازبکستان ازبک صدر شوکت مرزیوئیف کی دعوت پر کیا تھا، ان اعلیٰ سطح کے روابط سے اقتصادی شراکت داری، عالمی و علاقائی تعاون اور تعلقات میں وسعت آئے گی۔دفتر خارجہ ترجمان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ ازبکستان کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تاریخی، برادرانہ تعلقات کے اعادے پر اتفاق ہوا ہے، دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے قیادت نے عزم کا اظہار کیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس دورے کے دوران تجارت، روابط، ثقافت اور عوامی تبادلے پر تبادلہ خیال کیا گیا، علاقائی رابطے کے فروغ کیلئے ٹرانسـافغان ریلوے اور تجارتی راہداریوں پر بات چیت ہوئی۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ 25 فروری کو تاشقند میں پاکستان ازبکستان بزنس فورم سے وزیر اعظم نے خطاب کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وفد میں شامل شخصیا ت اور ازبکستان کی کاروباری شخصیات کے درمیان سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ اس دورے کے دوران مشترکہ مفادات میں تعاون بڑھانے کیلئے متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوئے ہیں۔
مقبول خبریں
خضدار واقعے پر ہم جو کہہ رہے ہیں،اُس کا ثبوت دیں گے، خواجہ آصف
اسلا م آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ خضدار واقعے پر ہم جو کہہ رہے ہیں، اُس کا ثبوت...
بھارتی ہائی کمیشن کااہلکار ناپسندیدہ شخصیت قرار،24گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کاحکم
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دے...
سفارت کاروں پر حملہ، اٹلی اور فرانس کے بعد سپین نے بھی اسرائیلی سفیر...
میڈرڈ (این این آئی)مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں سفارت کاروں کے ایک گروہ پر اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کی جس کی اٹلی،...
سعودی عرب کی مغربی کنارے میں سفارتی وفد پر اسرائیلی فائرنگ کی شدید مذمت
ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ کے دورے کے دوران سفارتی وفد پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کی...
ٹام کروز پاکستانی مداح کے جذبے سے متاثر، ویڈیو وائرل
نیویارک (این این آئی)معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی اپنے پاکستانی مداح سے ملاقات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی...