اسلام آباد(این این آئی)ملک میں یکم رمضان کو بینک اکاؤنٹ میں ایک لاکھ 79 ہزار 689 روپے یا اس سے زائد رقم موجود ہوئی تو زکوٰة کی کٹوتی ہوگی۔رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2025 کیلئے زکوٰةکا نصاب جاری کر دیا ہے۔وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کی جانب سے بینکوں کو مراسلہ بھیجا گیا ہے جس کے مطابق بچت اکاؤنٹ، نفع و نقصان اور اس طرح کے اکاؤنٹس پر زکوٰة لاگو ہوگی، کرنٹ اکاؤنٹس سے زکوٰة نہیں کاٹی جائے گی۔بینکوں کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ زکوٰة کی مد میں کٹوتی یکم یا 2 مارچ کو رمضان کی پہلی تاریخ کی مناسبت سے ہوگی۔مراسلے میں کہا گیا کہ زکوٰة و عشر آرڈیننس 1980 کے مطابق یکم رمضان المبارک کو ایک لاکھ 79 ہزار689 روپے سے کم بیلنس کے اکاؤنٹس زکوٰة کٹوتی سے مستثنیٰ ہوں گے اور ان سے زکوٰة منہا نہیں کی جائے گی۔
مقبول خبریں
شکست کے بعد بھارت پاکستان میں دہشتگردی کا نیٹ ورک فعال کرچکا ہے، لیاقت...
اسلا م آباد(این این آئی) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ شکست کے بعد بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ...
خضدار واقعے پر ہم جو کہہ رہے ہیں،اُس کا ثبوت دیں گے، خواجہ آصف
اسلا م آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ خضدار واقعے پر ہم جو کہہ رہے ہیں، اُس کا ثبوت...
بھارتی ہائی کمیشن کااہلکار ناپسندیدہ شخصیت قرار،24گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کاحکم
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دے...
سفارت کاروں پر حملہ، اٹلی اور فرانس کے بعد سپین نے بھی اسرائیلی سفیر...
میڈرڈ (این این آئی)مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں سفارت کاروں کے ایک گروہ پر اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کی جس کی اٹلی،...
سعودی عرب کی مغربی کنارے میں سفارتی وفد پر اسرائیلی فائرنگ کی شدید مذمت
ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ کے دورے کے دوران سفارتی وفد پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کی...