اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ تمام مقدمات جعلی ہیں، عوام دیکھ رہی ہے کہ یہ کیا سرکس جاری ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہاکہ تمام مقدمات مکمل طور پر جعلی مقدمات ہیں،لوگ اس ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نیب کی جانب سے جو تفصیلات بتائی گئی ہیں 40 ارب سے زائد کا سرمایہ اس ملک سے چلا گیا ہے،ہم بھیک مانگ رہے ہیں۔شبلی فراز نے کہاکہ ایسی صورتحال میں نقصان صرف عوام کا ہو گا،گزشتہ روز کی کانفرس میں فسطائیت کی انتہا کر دی گئی،یہ اپنے آپ کو سیاسی اور اخلاقی طور پر اتنا کمزور سمجھتے ہیں کہ ایک کانفرنس کا انعقاد بھی نہیں ہونے دیتے۔ انہوںنے کہاکہ ملک کی بھلائی کے لئے کوئی پلان نہیں ہے،وزیروں کا ایک جھرمٹ انھوں نے شامل کیا ہے۔اْنہوںنے کہاکہ ایسے لوگوں کو نوازا گیا ہے جنھوں نے اپنے ضمیر کو بیچا ہے۔ پاکستان کی عوام یہ دیکھ رہے ہیں کہ یہ کیا سرکس جاری ہے۔عدالت کے باہر ہی موجود رہنما پاکستان تحریکِ انصاف عالیہ حمزہ نے کہا کہ اس حکومت کا فسطائیت کا چہرہ سب کے سامنے ہے، یاسمین راشد، عمر چیمہ کسی کی ضمانت نہیں ہو رہی، ہمیں فئیر ٹرائل کا حق بھی نہیں دیا جا رہا۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ میں ان ضمانتوں کو چیلنج کرنے آئی تھی، عوام کے ٹیکس پئیرز کا پیسہ عوام کو دبانے پر استعمال کرنے پر لگے ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اپنی مرضی کے قوانین لانا، اپنے فائدے کے لیے 26ویں آئینی ترمیم پاس کروانا،میڈیا پر پیکا ایکٹ مسلط کر دیا گیا، ایک اپوزیشن الائنس سے کیوں گھبرا رہے ہیں۔ مجھے مینار پاکستان پر ایک جلسہ کرنے کی اجازت دے دیں لوگوں کو گرفتار نا کریں راستے کھول دیں۔عالیہ حمزہ نے کہا کہ مان لیں آپ ہار گئے ہیں وہ ایک شخص جیل میں بیٹھا اپنی عوام کی جنگ لڑ رہا ہے۔
مقبول خبریں
مولانا فضل الرحمان کے ساتھ معاملات بہتری کی طرف جارہے ہیں،شیخ وقاص
پشاور(این این آئی)پی ٹی آئی کیمرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ معاملات بہتری کی طرف...
تمام مقدمات جعلی ہیں، عوام دیکھ رہی ہے کہ یہ کیا سرکس جاری ہے...
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ تمام مقدمات جعلی ہیں، عوام دیکھ رہی ہے کہ...
دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کر رہا ہے ، وزیر...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک جامع مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دشمن...
نوشہرہ،مدرسہ حقانیہ میں خودکش دھماکہ میں مولانا حامد الحق سمیت 5 افراد شہید، 20...
نوشہرہ /پشاور/اسلام آباد (این این آئی)خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے...
ماہِ رمضان میں مسجدِ اقصی میں حفاظتی پابندیاں ہوں گی، اسرائیل
تل ابیب (این این آئی)اسرائیل نے کہاہے کہ وہ ہفتے کے آخر میں شروع ہونے والے مقدس ماہِ رمضان کے دوران یروشلم کے قدیم...