دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کر رہا ہے ، وزیر اخلہ

0
27

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک جامع مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کر رہا ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے نوشہر میں جمعے کی نماز کے بعد ہونے والے دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق سمیت دیگر افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہا ہے، قوم کی حمایت سے دشمن کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔