لاہور (این این آئی)وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب و چیف کوآرڈنیٹر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک نے سمندر پار پاکستانیوں کو اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے دروازے سب کےلئے ہمیشہ کھلے ہیں،مسائل کے حل کےلئے حکومت انقلابی اقدامات کر رہی ہے،کوشش ہے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کو ون ونڈو آپریشن میں تبدیل کریں۔ جاری بیان کے مطابق وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب و چیف کوآرڈنیٹر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک کی زیر صدارت پنجاب اووسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کی تیسری ای کچہری منعقد ہوئی جس میں بیرسٹر امجد ملک نے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے مسائل سنے۔اس موقع پر کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب مرزا نصیر عنایت اور او پی سی کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر موجود تھے۔ ای کچہری میں امریکہ ، کینیڈا، سعودی عرب، یو اے ای، اٹلی ، ساو¿تھ افریقہ و دیگر ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔بیرسٹر امجد ملک نے شکایات نمبر نوٹ کئے اور مسائل کے حل کےلئے موقع پر افسران کو احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیز ہمارا اثاثہ ہیں جو ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،ان کے مسائل حل کرنا میری پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے دروازے سب کےلئے ہمیشہ کھلے ہیں،حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کےلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کو ون ونڈو آپریشن میں تبدیل کریں، حکومت چاہتی ہے اوورسیز کی شکایات کے حل کے علاوہ باقی تمام خدمات بھی مہیا کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد ضلعی سطح پر تمام کمیٹیاں فعال ہو جائیں گی۔اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک نے تارکین وطن کی شکایات پر تیزی کیساتھ داد رسی کیلئے اندرون و بیرون ملک کھلی کچہری کو ماہانہ وار منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...