مدینہ منور (این این آئی)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبری خان اور گوہر رشید نے مسجدِ نبوی ۖ میں ریکارڈ کی گئی یادگار اور خوبصورت ویڈیو جاری کر دی۔ اداکارہ کبری خان اور اداکار مرزا گوہر رشید نے حال ہی میں مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے نکاح کیا ہے، دونوں کی دوستی کا سفر 10سال پر محیط تھا، جو اب ازدواجی رشتے میں تبدیل ہو چکا ہے۔ نکاح کی تقریب میں دونوں کے قریبی دوست اور اہلِ خانہ شریک ہوئے، کبری خان نے سفید عبایا اور حجاب زیب تن کیا، جبکہ گوہر رشید نے احرام باندھ رکھا تھا۔ نکاح کے بعد کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، اسٹار جوڑی نے مکہ مکرمہ میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں کے لیے ولیمے کی تقریب کا اہتمام بھی کیا۔اس موقع پر ہوٹل کی خوبصورت سجاوٹ اور مکہ مکرمہ کا دلکش منظر ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ رمضان المبارک کی آمد پر گوہر رشید اور کبری خان نے مدینہ منورہ کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دونوں خوش و خرم نظر آ رہے ہیں، یہ ان کا بطور شادی شدہ جوڑا پہلا رمضان ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...