بیروت (این این آئی )لبنان کے نو منتخب صدر جوزف عون نے اپنے پہلے دورہ سعودی عرب کے موقعے پر دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں رہ نمائوں کے درمیان یہ ملاقات ریاض کے یمامہ پیلس میں ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق امور کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں لبنانی صدر جوزف عون نے لبنان کی حمایت اور استحکام میں سعودی عرب کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے، لبنان میں آئینی اداروں کے کام کی سالمیت اور باقاعدگی کی حمایت میں سعودی کردار پر زور دیا۔سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ جمہوریہ لبنان کے صدر کے پہلے دورے سے سعودی عرب ۔ لبنان تعلقات کو ایک قابل ذکر رفتار ملے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان نئے معاہدوں کے ذریعے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔لبنان کے صدر جوزف عون صدر جمہوریہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے ایک حصے کے طور پر سعودی دارالحکومت ریاض کا دورہ کر رہے ہیں۔اسی دوران لبنانی صدر جوزف عون نے لبنان کی حمایت اور استحکام میں سعودی کردار کو سراہا، دوطرفہ تعلقات کی گہرائی پر زور دیا اور لبنان میں آئینی اداروں کے کام کی سالمیت اور باقاعدگی کی حمایت میں سعودی کردار کی اہمیت پر زور دیا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...