ٹرمپ نے ایک بار پھر یوکرینی صدرکو آڑے ہاتھوں لے لیا

0
16

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اورکہا ہے کہ زیلنسکی امن نہیں چاہتے۔ واشنگٹن انہیں زیادہ دیر تک برداشت نہیں کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ٹروتھ سوشل اکانٹ پر ٹرمپ نے زیلنسکی کے بیانات کی تصویر پوسٹ کی، جس میں انہوں نے زور دیا تھا کہ روس کے ساتھ جنگ کا خاتمہ بہت دور ہے۔ ٹرمپ نیان الفاظ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ یہ بدترین بیان ہے جو زیلنسکی کی طرف سے دیا جا سکتا ہے۔ امریکہ اسے زیادہ دیر برداشت نہیں کرے گا! میں یہی کہہ رہا ہوں، زیلنسکی اس وقت تک امن نہیں چاہتے جب تک اسے امریکہ اور یورپ کی حمایت حاصل ہو۔