لاہور(این این آئی)سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کی کپتانی’فراری’ سے ‘رکشے’ میں بدل گئی ہے۔ایک انٹرویو میں سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ کے دوران وکٹ کیپر بلے باز رضوان کی کپتانی کی تعریف کرتے تھے لیکن انہوں نے فیصلہ سازی کی صلاحیتوں میں تبدیلی کو نوٹ کیا جو ان کے انتخاب کو غیرمعمولی بناتی تھی۔انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان اب آپ فراری سے رکشے میں چلے گئے ہیں۔محمد عامر نے کہا کہ ان کی فیصلہ سازی مکمل طور پر بدل گئی مجھے یقین نہیں ہے کہ اس تبدیلی کی وجہ کیا ہے کیونکہ میں اس مدت کے دوران ان کے ساتھ ڈریسنگ روم میں نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ امید تھی کہ رضوان اپنی قیادت کے ساتھ ٹیم میں مثبت تبدیلی لائیں گے، عامر نے اس بات کو مسترد کیا کہ کھلاڑیوں کے انتخاب میں کپتان کا اختیار نہیں ہوتا۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ اگر رضوان کا دعویٰ ہے کہ اسے انتخاب کا کوئی اختیار نہیں تو یہ مکمل طور پر دست نہیں، وہی اثر و رسوخ جس نے انہیں کپتان بننے میں مدد فراہم کی تھی اسے ٹیم کی تشکیل کے لیے استعمال کیا جاسکتا تھا لیکن انہوں نے یہ قدم کیوں نہیں اٹھایا سمجھ سے بالاتر ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...