مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے اکشر پٹیل کے پاؤں چھو لیے

0
19

دبئی (این این آئی)چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے اکشر پٹیل کے پاؤں چھو لیے۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے 250 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 205 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ تجربہ کار کین ولیمسن کی 81 رنز کی مزاحمتی اننگز بھی رائیگاں گئی۔ جیسے ہی روہت شرما کو اکشر پٹیل کو اوور دیا تو انہوں نے اہم مواقع پر کین ولیمسن کو اسٹمپڈ آؤٹ کروایا جس کے بعد وکٹ کا جشن مناتے ہوئے ویرات کوہلی نے اکشر پٹیل کے پاؤں چھوئے۔ویرات کوہلی کے پاؤں چھونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مداح بھی اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔