واشنگٹن (این این آئی)وائٹ ہائوس کے ایک عہدے دار نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے لیے تمام فوجی امداد روک دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عہدے دار کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ان کی توجہ امن پر ہے۔انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر نے کہا کہ ہمارے شراکت داروں کو بھی اس مقصد کے لیے پرعزم ہونے کی ضرورت ہے، ہم اپنی امداد کو روک رہے ہیں اور اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔اس سے قبل واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ یوکرین کو فوجی امداد معطل کرنے پر بات نہیں ہوئی، یوکرینی صدر زیلنسکی کو امریکی سپورٹ کو مزید سراہنا چاہیے۔
مقبول خبریں
طور خم بارڈر پر کشیدگی برقرار، پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری
پشاور(این این آئی)پاک افغان طور خم بارڈر پر کشیدگی برقرار ہے، پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں تاہم دو طرفہ فائرنگ...
عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کے خلاف دائر درخواست...
آئی ایم ایف سے تکنیکی مذاکرات مکمل، 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کیلئے...
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان تکنیکی مذاکرات تقریباً مکمل ہوگئے جس کے بعد پالیسی لیول...
مخصوص نشستیں ہمارا حق، الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہوگیا’ بیرسٹر...
اسلام آباد(این این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری ادا کرنے...
جرم کسی نے بھی کیا ہو سزا تو ہونی چاہیے’ جسٹس جمال مندوخیل
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر جسٹس امین الدین...