برطانوی شاہی محل میں پہلی بار افطار کا انعقاد

0
18

لندن(این این آئی )ونڈسر کیسل کے اسٹیٹ اپارٹمنٹس میں ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار افطار کا انعقاد کیا گیا۔برطانوی ٹی وی کے مطابق سینٹ جارج ہال میں 350 سے زیادہ لوگ رمضان کا روزہ افطار کرنے کے لیے جمع ہوئے۔شاہی محل میں منعقد کی گئی افطار کی تقریب میں شریک ایک شخص نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حیرت انگیز ماحول ہے، ایسا لگ ہی نہیں رہا کہ یہ حقیقت ہے۔شاہی محل میں اس تقریب کا اہتمام لندن میں قائم خیراتی ادارے رمضان ٹینٹ پروجیکٹ نے کیا تھا۔ونڈسر کیسل کے وزیٹر آپریشنز ڈائریکٹر سائمن میپلز نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ چارلس کئی سال سے بین المذاہب ہم آہنگی کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔مغرب کے وقت اذان کی آواز سے پوری عمارت گونج اٹھی جس کے بعد سنتِ نبوی ۖ پر عمل کرتے ہوئے کھجور سے روزہ کھولا گیا اور روزہ کھولنے سے پہلے دعائیں بھی کی گئیں۔