ریاض (این این آئی )لبنان کے صدر جوزف عون کا دورہ سعودی عرب ختم ہونے کے بعد اور ان کی طرف سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرنے کا ایک کیبل بھیجنے کے بعد لبنان اور سعودی عرب کا ایک مشترکہ بیان جاری کیا گا ہے۔ اس بیان میں طائف معاہدے پر مکمل عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیان میں لبنانی فوج کے بنیادی اور قومی کردار کے درمیان ہتھیاروں کو اپنے ہاتھوں تک محدود رکھنے کی اہمیت بیان کی گئی اور ساتھ ہی لبنانی ریاست کی اپنی پوری سرزمین پر اپنی حاکمیت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ سعودی عرب اور لبنان نے اسرائیلی فوج کے لبنانی علاقے سے انخلا کی ضرورت پر بھی زور دیا۔صدر عون کی صدارتی حلف برداری کی تقریر میں کہی گئی باتوں پر عمل درآمد کی اہمیت بیان کی گئی اور کہا گیا کہ لبنان کے عرب تعلقات اس کی سلامتی اور استحکام کی ضمانت ہیں۔ لبنانی معیشت کی بحالی اور اس کے موجودہ بحران پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ لبنان سے سعودی عرب کو برآمدات کی بحالی میں درپیش رکاوٹوں کا مطالعہ شروع کردیا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ سعودی اور لبنانی حکام کی بات چیت کے دوران سعودیوں کو لبنان کا سفر کرنے کی اجازت دینے کے لیے ضروری طریقہ کار کا مطالعہ کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔قبل ازیں لبنانی صدر کی جانب سے ریاض کے دورے کے دوران ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا جس پر لبنانی صدر نے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا تھا۔ لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جوزف عون نے مزید کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ان کی ملاقاتوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے نئے دور کے آغاز کی ٹھوس بنیادیں رکھ دی ہیں۔ سعودی ولی عہد تمام شعبوں میں تعلقات کو فعال کرنے اور ترقی دینے پر رضامند ہو گئے ہیں