دوحہ (این این آئی)قطر نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں غزہ کے مستقبل کے حوالے سے منعقدہ عرب سربراہ اجلاس کے موقعے پر مصر کی طرف سے پیش کردہ فارمولے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور محمد الخلیفی نے زور دے کر کہا کہ قاہرہ کی تجویز میں جامع خصوصیات کی حامل ہے۔انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کا حل پورے خطے کے مفاد میں ہے اور یہ کہ غزہ کا مسئلہ سب سے پہلے فلسطین اور عربوں کا مسئلہ ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کے لیے اصلاحات کا راستہ نکالا جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں امید ہے کہ فلسطینی ایک متفقہ فیصلے تک پہنچنے کے لیے ساتھ کھڑے ہوں گے۔قطری عہدیدارنے مزید کہا کہ قطر ایک فلسطینی آواز تک پہنچنے کی کوشش میں مصر کی کوششوں کو سراہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں خطے کے حل کے لیے ایک واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے۔الخلیفی نے واضح کیا کہ مصر کا منصوبہ غزہ کے مستقبل کا خاکہ پیش کرتا ہے اور اس میں بہت سی تفصیلات ہیں۔انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہاکہ ہم فلسطینیوں کی جبری ھجرت کو قطعی طور پر قبول نہیں کرتے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے وقت اور بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے۔ غزہ کا بحران جنگ بندی سے ختم نہیں ہوتا۔ غزہ میں جنگ بندی کو اہم مسائل کو حل کیے بغیر نہیں آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔قطری عہدیدار نے انکشاف کیا کہ تعمیر نو کے منصوبے میں حفاظتی انتظامات اور غزہ کے لیے ایک انتظامی حکومتی عمل شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مصر کے منصوبے میں جامع خصوصیات ہیں اور ہم غزہ میں ایک روشن مستقبل کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔غزہ کے حوالے سے نظریات کو یکجا کرنے کے لیے امریکہ اور عرب ممالک کے ساتھ براہ راست رابطہ ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم نے مصر اور امریکہ کے ساتھ مل کر غزہ میں ایک معاہدے تک پہنچنے کی بھرپور کوشش کی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...