یوکرین کے صدر پیر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے

0
106

کیف (این این آئی )یوکرین کے صدر ولودی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ پیر کے روز سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔میڈیارپورتس کے مطابق زیلنسکی نے یہ بات برسلز میں یورپی سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر بتائی۔زیلنسکی نے واضح کیا کہ یوکرین کا وفد سعودی دار الحکومت ریاض میں ہی رہے گا تا کہ امریکی شراکت داروں کے ساتھ کام کر سکے۔ زیلنسکی کے مطابق ان کا ملک امن کا خواہاں ہے۔