میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے اندر سعودی عرب کا دورہ کروں گا، ٹرمپ

0
70

ریاض(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں اب سے ڈیڑھ ماہ کے اندر سعودی عرب کا دورہ کروں گا۔عرب ٹی وی کو خصوصی انٹرویومیں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ خطے میں دوبارہ سے امن کی خاطر سعودی ولی عہد کے ساتھ کام کریں گے۔یاد رہے کہ 1931 سے سعودی عرب اور امریکا کے درمیان خصوصی تعلقات احترام، متبادل تعاون اور مشترکہ مفادات کی ٹھوس بنیادوں پر قائم ہیں۔ دونوں ملکوں کے تعلقات کا آغاز سعودی عرب میں تجارتی بنیادوں پر تیل کی تلاش اور پیداوار کے سفر کے آغاز پر ہوا۔