اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین اور ان کے نمائندے وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا تھا۔ایک بیان میں شیری رحمن نے کہا ہے کہ اپنے چیف آف اسٹاف کی گرفتاری پر عمران خان نے ایک بار پھر لڑنے اورجہاد کا اعلان کیا، عمران خان کیا بھول گئے ان کے دور میں مخالفین کو کس طرح گرفتار کیا جاتا تھا؟انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی حکومت میں مخالفین کی چادر اور چار دیواری کی عزت نہیں کی، آصف علی زرداری اور دیگر سیاسی مخالفین کو علالت میں قید کیا گیا، فریال تالپور کو اسپتال سے گرفتار کرکے جیل میں ڈالا گیا۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ جھوٹے کیسز بنا کر ہر مخالف آواز کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سلامتی کے ادارے پر اپنی سیاست بچانے کیلئے تنقید قابل مذمت ہے، یہ لوگ اقتدار سے نکلنے کے بعد مسلسل اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ عمران اور ان کے ترجمان اقتدار میں واپسی کے لیے ملک میں تقسیم اور نفرت کی سیاست کر رہے ہیں، کوئی ادارہ متنازع نہیں، عمران خان اور ان کا بیانیہ متنازع ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...