ماسکو (این این آئی)روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر جوابی فضائی حملہ کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی پر آمادگی سے پہلے یوکرین نے پیر کی رات روس پر 300 سے زائد ڈرونز سے بڑا حملہ کیا تھا جس میں 3 افراد ہلاک اور 18 افراد زخمی ہوئے تھے۔روسی میڈیا نے بتایا کہ یوکرین کی جانب سے بھیجے گئے91 ڈرونز ماسکو تک پہنچ گئے تھے جنہیں تباہ کر دیا گیا۔تاہم اب روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر جوابی فضائی حملہ کیا۔میئرکیف کا دعویٰ ہے کہ روس نے رات بھرفضائی حملے کیے۔نقصان کے حوالے سے فی الحال کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔واضح رہے کہ منگل کو سعودی عرب میں ہونے والے یوکرین امریکا مذاکرات میں یوکرین روس کے ساتھ 30 روزہ جنگ بندی پر متفق ہوگیا۔معاہدہ جدہ میں یوکرینی اور امریکی حکام کے درمیان 8 گھنٹے سے زائد جاری مذاکرات کے بعد طے پایا۔ امریکی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مارکو روبیو کر رہے تھے جب کہ یوکرین کی نمائندگی یوکرینی صدارتی دفتر کے نمائندے، یوکرینی وزیرخارجہ اور وزیر دفاع نیکی۔
مقبول خبریں
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم کی ہدایت پر عید الفطر کے موقع...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر عیدالفطر کے موقع پر...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دورہ سعودی عرب کے موقع پر اپنے وفد کے...
مکہ مکرمہ(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے موقع پر اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور ملکی سلامتی...
پاکستان ریلوے کا عید پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
لاہور(این این آئی)پاکستان ریلوے کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان ریلوے نے...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان کے موقع پر روٹ پلان تشکیل دے...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ہیوی ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دے دیا...
رمضان میں 85 ویں یومِ پاکستان پریڈ(کل)ہوگی’ انتظامات شروع
اسلام آباد(این این آئی)رمضان المبارک میں 85 ویں یوم پاکستان پریڈ کے انتظامات کا آغاز ہوگیا، پریڈ 23 مارچ کو ایوان صدر میں منعقد...