لاہور(این این آئی)اداکارہ زارا نور عباس کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید کرنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زارا نور عباس نے کہا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری اتنی چھوٹی ہے کہ اسے انڈسٹری نہیں کمیونٹی کہنا چاہیے۔اداکارہ انڈسٹری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ اس انڈسٹری میں 4 لوگ مل کر بیٹھتے ہیں اور کہتے آ ڈرامہ بناتے ہیں، زارا نے کہا کہ اصل انڈسٹری وہ ہوتی ہے جہاں اس کے فنکاروں کو عزت دی جائے اور ان کے کام کی تعریف کی جائے۔تاہم اس پروگرام کے میزبان دانش تیمور نے زارا کی اس بات پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے انڈسٹری کی تعریف کی اور کہا کہ اس انڈسٹری نے چھوٹی ہونے کے باوجود پچھلے چند سالوں میں خوب ترقی کی ہے۔زارا نور عباس اور دانش تیمور کے اس دلچسپ مکالمے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین اور پاکستان شوبز انڈسٹری کے مداحوں کی جانب سے زارا نور عباس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ انہیں خود اداکاری نہیں آتی۔
مقبول خبریں
پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دشمن کا کواڈ کاپٹر مار گرایا
بھمبر(این این آئی)بھارتی جارحیت کا ایک اور منصوبہ پاک فوج کی مستعدی اور شجاعت کے سامنے ناکام ہو گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، لائن...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کشیدگی پر اظہار تشویش، بھارت اور پاکستان کے...
نیو یارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کردی۔یو این سیکریٹری جنرل انتونیو...
بھارتی شہریوں کے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرے میں اشتعال انگیز حرکتوں سے...
اسلام آباد /لندن(این این آئی) وائس چیئر مین اوورسیز پنجاب کمیشن بیرسٹر امجد ملک نے کہاہے کہ بھارتی شہریوں کے پاکستانی ہائی کمیشن کے...
31 برس بعد نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے پراجیکٹ پر کام کا...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر 31 برس بعد نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے پراجیکٹ پر...
مولاناغفور حیدری کی بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت پر جیل میں سی ٹی ڈی...
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی...