حکومت پنجاب کی ہدایت پر(کل)14مارچ کو پنجاب کلچر ڈے منایا جائیگا

0
25

ننکانہ صاحب(این این آئی)حکومت پنجاب کی ہدایت پر(کل)14مارچ کو پنجاب کلچر ڈے منایا جائے گا،ضلعی حکومت ننکانہ کی طرف سے پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے گزشتہ روزپروگراموں کا شیڈول جاری کر دیا گیا، جس کیمطابق ضلعی سطح پر سکول اور کالجز کے زیر اہتمام پنجاب کی ثقافت کے موضوع پر پینٹنگز کے مقابلے ہوں گے جبکہ ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے زیر اہتمام پنجابی نعت خوانی اور مشاعرہ منعقد ہوگا، اسی طرح پنجابی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے سکول و کالجز کے طلبہ پنجابی لباس زیب تن کریں گے اور تقریبات منعقد کی جائیں گی، اسی طرح 14 مارچ پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ضلعی سربراہان پنجابی لباس، پگڑی، چنری زیب تن کریں گے۔