تعریفی میسج سے پاکستان کانام غائب،آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کی پاکستان دشمنی کھل کر سامنے آ گئی

0
24

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بھارت سے تعلق رکھنے والے چیئرمین جے شاہ کی پاکستان دشمنی کھل کر سامنے آ گئی۔پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میزبان تھا اور اس کے شاندار انعقاد میں کامیاب رہا۔ تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بھارت سے تعلق رکھنے والے چیئرمین جے شاہ سے پاکستان کی یہ کامیابی ہضم نہ ہوئی اور میگا ایونٹ کے بعد اس کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے جاری پیغام میں پاکستان دشمنی کا کھل کر مظاہرہ کر دیا۔جے شاہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے شکریہ کا پیغام شیئر کیا گیا تاہم اس میں انہوں نے میزبان ملک پاکستان کا نام نہیں لیا۔آئی سی سی چیئرمین نے اپنے پیغام میں لکھا کہ چیمپئنز ٹرافی آئی سی سی کے لیے بڑی کامیاب رہی۔ تمام ٹیموں اور میزبان ملک کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔جے شاہ کے برعکس آئی سی سی چیئرمین کے برعکس چیف ایگزیکٹو جیف ایلارڈائس نے اپنے پیغام میں پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد کو پاکستان کی تاریخی کامیابی قرار دیا ہے۔آئی سی سی چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈانس نے پاکستان کی میزبان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہوئی۔ میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ایلارڈائس نے آئی سی سی کی ایک آفیشل پریس ریلیز میں کہا کہ ہم آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا اور مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ 1996 کے بعد پاکستان میں کھیلا جانے والا پہلا عالمی ملٹی ٹیم کرکٹ ایونٹ تھا۔ اس لیے یہ ایونٹ پی سی بی کے لیے بہت اہمیت کا حامل تھا۔انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش، کھیل کی سطحوں کی تیاری، میچز کی فراہمی، اور میزبان ٹیموں اور مہمانوں کو اپنی کوششوں پر بہت فخر ہونا چاہیے۔ اس ایونٹ میں دنیا بھر کے شائقین کرکٹ خوب محظوظ ہوئے۔آئی سی سی چیف نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت پانچ میچوں کی دبئی اسٹیڈیم میں کامیاب انعقاد پر ایمریٹس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کا بھی شکریہ ادا کیا۔جیف ایلارڈائس نے اپنے پیغام میں چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی تمام 8 ٹیموں کو بھی مبارکباد دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔آئی سی سی کے چیف نے کہا کہ اس کو ایک زبردست ایونٹ بنانے کے لیے شریک تمام 8 ٹیموں کا شکریہ، اور یادگار فائنل میں تیسرا چیمپئنز ٹرافی ٹائٹل جیتنے پر ہندوستان کو مبارکباد۔